ابنا: فطرہ کی مقدار کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ زکواة فطرہ ہر وہ بالغ و عاقل شخص جو سال بھر کے اخراجات کا متحمل ہوسکے اس پر اپنے اور اپنے زیرکفالت افراد کا فطرہ ادا کرنا واجب ہے۔ ہر فرد کی طرف سے فطرہ کی مقدار 3 کلو گندم ادا کی جائے یا 3 کلو گندم کی مقامی قیمت بھی ادا کی جاسکتی ہے۔ فطرہ کی رقم براہ راست مستحقین تک پہنچائیں یا مرکز اموال شرعیہ زیر نظر علامہ سید ساجد علی نقوی کے ذریعے بھی بھجواسکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ ایک فرد کا فطرہ سالم ہی کسی ایک مستحق کو دینا چاہیے۔
.......
/169